ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی کے دو ہوٹلوں میں آگ لگنے کی واردات، کوئی جانی نقصان نہیں

ممبئی کے دو ہوٹلوں میں آگ لگنے کی واردات، کوئی جانی نقصان نہیں

Thu, 20 Dec 2018 21:52:22    S.O. News Service

ممبئی،20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شہر کے لکثری ہوٹل ٹرائجنٹ سمیت دو ہوٹلوں میں بدھ کی رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا لیکن  ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔محکمہ فائر بریگیڈیئر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے جمعرات کو بتایا کہ جنوبی ممبئی میں واقع ٹرائجنٹ ہوٹل کے اوپری منزل میں ایک شاپنگ سینٹر میں رات گیارہ بج کر چار منٹ پر آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ تقربیاً2,000مربع فٹ میں پھیلے شاپنگ سینٹر میں لگی جسے دیر رات ایک بجے تک بجھا دیا گیا۔اس کے ساتھ ہی ایک اور واقعہ میں جنوبی ممبئی کے ہی مجگاوں  علاقے کے افضل ہوٹل میں آگ لگ گئی۔افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع محکمہ کو رات تقریبا 11.37 بجے ملی۔آگ پر رات سوا ایک بجے تک قابو پا لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ سے ہوٹل کی وائرنگ، چمنی اور دیگر کچھ چیزوں کو نقصان پہنچا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔


Share: